بشری وسائل

ترجمے کی کسی بھی کمپنی کےاساسی لوازم یقیناً، بشری وسائل ہوتے ہیں،۔ افغانین میں، اپنے ساتھ کام کرنے کے لئے ہماری خواہش ہوتی ہے کہ ہم ہمیشہ بہترین افراد کو بھرتی کریں۔ اس لئے ہم نے اپنے مقاصد اور تصورات کی تکمیل کے لئے بشری وسائل کی بھرتی کے لئے ایک جامع طریقِ کار وضع کیا ہے۔ مترجمین کی بھرتی کے لئے ہمارے کم از کم تقاضے مندرجہ ذیل ہیں:

  • آبائی زبان میں روانی کے حامل افغان (دری، پشتو، اردو)
  • تازہ ترین کوائفِ تعلیم و تجربہ
  • ترجمے میں یونیورسٹی ڈگری اور/ یا پیشہ ورانہ ترجمے کا چار سالہ تجربہ
  • کمپیوٹر میں مہارت (ہارڈ وئر، سوفٹ وئر، انٹر نیٹ وغیرہ)
  • انٹرنیٹ سے مستقل ارتباط
  • آزمائشی ترجمہ (2 گھنٹوں میں مکمل کرکے ہمیں واپس کرنا ہوتا ہے)
  • دو حوالہ جات

تجرباتی پروجیکٹ
مترجمین کو افغانین کے ساتھ معاہدہ کرنے سے قبل ایک تجرباتی پروجیکٹ میں سے کامیابی کے ساتھ گزرنا پڑتا ہے۔ یہ پروجیکٹ در حقیقت فعال امتحان ہوتے ہیں جن میں ممکنہ مترجمین کی جانچ ان پروجیکٹوں میں ان کی اصل کارکردگی کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ ان پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لئے وافر وقت دے کر ان کا انتخاب بالاحتیاط کیا جاتا ہے تاکہ ہمارے معیار کو یقینی بنانے کی (QA) ٹیم ایک مکمل تشخیص کر سکے۔ یہ تشخیص معیار، رابطے، پروجیکٹ کے انتظٓام و انصرام اور وقت کی حد آخر کے احترام پر مبنی ہوتی ہے۔

معاہدی اقرار نامہ اور عدم انکشاف کا معاہدہ
ہم اپنے تمام افراد (داخلی اور آزاد دونوں) سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ ایک بالاحتیاط تیارکردہ معاہدی اقرار نامے اور عدم انکشاف کا معاہدے پر دستخط کریں۔

ڈیٹا بیس کی معلومات
جب ایک مترجم اہل ہو جاتا ہے تو مترجم کے سوانحی خاکے کو ہمارے ڈیٹا بیس میں داخل کر لیا جاتا ہے اور اس کو برقرار رکھا جاتا ہے۔ پھر ترجمے کے چکر، ہمارے طریقہ ہائے عمل اور معیار کے انتظام و انصرام سے مترجم کی واقفیت کروائی جاتی ہے۔

افغانین کے ساتھ کام کرنا
ہمارے مترجمین کو پروجیکٹ کی قسم، اس کے تقاضوں، زبانوں کے امتزاج، اور موضوعی مواد کے تجربے کے لحاط سے ایک پروجیکٹ تفویض کیا جاتا ہے۔ نیز بڑے حجم اور/ یا جاری پروجیکٹوں کے لئے، ہم پروجیکٹ کے مکمل دورانئے کے لئے ایک بے لوث ٹیم کو تفویض کر تے ہیں تاکہ ہم اعلی معیار اور یکسانیت کو یقینی بنا سکیں۔

کیا آپ ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟ براہ مہربانی پمارے ہمارے ساتھ شامل ہوں والے حصے کو ملاحظہ کریں۔

LiveZilla Live Help

قیمت سے متعلق مفت اندازہ لگوائیں


حدِ آخر دن/مہینہ/ سال

(گرینوچ مین ٹائم)

منبع متن کی ترسیل کریں

یا الفاظ کا شمار داخل کریں

نام

ای میل

ہدایات


© کاپی رائٹ 2010، افغانین